(24 نیوز) آٹے کی قلت پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت نے جلد از جلد یوٹیلیٹی سٹورز اور آزاد کشمیر حکومت کو مزید 30، 30 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں رپورٹ پیش کی گئی کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی قلت کے باعث عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔جب یہ معاملہ کابینہ اجلاس میں زیر بحث آیا تو عوام کو آٹے کی فراہمی میں مشکلات کے پیش نظر آزاد کشمیر حکومت اور یوٹیلٹی سٹورز کو گندم فراہمی کی منظوری دے دی گئی،کابینہ نے یہ فیصلہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے عارضی انتظامات کے تحت کیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کو مزید گندم کی فراہمی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔