(24نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ پی ڈی ایم کے اراکین سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ اسپیکرکو استعفے پیش کریں تاکہ ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کو خواب میں بھی حکومت نظر آتی ہے لیکن اپوزیشن کو انتظار کرنا ہوگاکیونکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
انہوں نےمزید کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے۔پی ڈی ایم کے اراکین سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ اسپیکرکو استعفے پیش کریں، تاکہ ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور یہ تحریک در حقیقت ملکی ترقی کے خلاف ہے۔