پنجاب میں ایک ہزار گراؤنڈ،21 تحصیلوں میں اسپورٹس کمپلیکس بنیں گے

Dec 23, 2020 | 10:44:AM

(24نیوز) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت نے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے صوبے بھر میں ایک ہزار نئے گراؤنڈ زاور 21 تحصیلوں میں اسپورٹس کمپلیکس بنانے کی منظوری دےد ی ہے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ  نوجوان پاکستان کےدرخشاں مستقبل کےروشن ستارےہیں۔جنہیں چمکتادھمکتا دیکھنے کیلئےوزیراعلی عثمان بزدارنے پنجاب کی 21تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر اور گرین سپورٹس پروگرام کےتحت 1000گراونڈز بنانےکی منظوری دے دی ہے۔ یہ احسن اقدام پنجاب کےروایتی کھیلوں کو وزیراعلی عثمان بزدار کی سرپرستی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ انڈر16 ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، باکسنگ، جیولن تھرو اور  اتھلیٹکس مقابلوں میں عالمی معیارکی ٹریننگ بزدار  حکومت کانوجوانوں کیلئے تحفہ ہوگا۔

 
 


 
 

مزیدخبریں