پنجاب اسمبلی:5 ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں توسیع منظور، اپوزیشن کا واویلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب اسمبلی نے5 ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔اپوزیشن نے قرارد کی منظوری کے دواران کافی شور شرابا مچایا جبکہ اپوزیشن اراکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے 5 ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں 90 روز توسیع کی منظوری کے لئے قرار داد پیش کی تھی، اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے کافی واویلا مچایا اور ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑتے احتجاج کیا ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی نے آرڈیننس منظور کرلئے، اسمبلی کے اجلاس میں شوگرفیکٹریز آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارادا کثرت رائے سے منطور ہوئی جبکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں بھی توسیع کردی گئی۔ صوبائی اسمبلی نے دی کمپنیز پرافٹ آرڈیننس کی مدت میں بھی90 روز کی توسیع کی جبکہ پنجاب اوورسیز کمیشن ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں بھی توسیع کردی گئی۔۔