(24نیوز)وزیرِاعظم عمران خان وزارتوں اور ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں آئے اور صرف تقریر کرکے ہی چلتے بنے۔
اسلام آباد میں وزارتوں اور ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم شریک تو ہوئے لیکن تقریر کرنے کے بعد فوراً ہی چلے گئے۔عمران خان کو ان 12 وزارتوں اور ڈویژنز کے ساتھ کارکردگی ایگریمنٹس پر دستخط کرنے تھے جو کہ وزیرِ اعظم کے چلے جانے کے باعث نہیں ہو سکے۔شیڈول کے مطابق عمران خان نے وزارتوں سے 72 منٹ میں بریفنگ بھی لینی تھی۔ ہر وزارت اور ڈویژن کو وزیرِ اعظم کو بریفنگ کیلئے 6 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔متعلقہ وزیروں کو وزارتوں اور ڈویژنز کے اہم اقدامات پر وزیرِ اعظم عمران خان کو بریف کرنا تھا۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کو متعلقہ وزرا، مشیران ، معاونین سے معاہدہ بھی کرنا تھا جو نہیں ہوسکا۔