کورونا کا پھیلاؤ۔۔ پشاور کے مزید 4 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن۔۔

Dec 23, 2020 | 11:21:AM

(24نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پشاور انتظامیہ نے مزید 4 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ لاک ڈاؤن کا نفاذ آج شام 6 بجے سے ہوگا۔

پشاور کی  ضلعی انتظامیہ نے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈوان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں حاجی کیمپ،کوٹلہ خان، حیات آباد فیز 5، گل آباد نمبر دو، سکندر ٹاون شامل ہیں۔متعلقہ علاقوں میں  صرف ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا پر قابو  پانا ہے۔


 

مزیدخبریں