برطانیہ اورپاکستان کے درمیان منی لانڈرنگ کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برطانیہ اور پاکستان کے درمیان کیش کی صورت میں منی لانڈرنگ کا خدشہ برقرار ہے۔برطانیہ کے نیشنل رسک اسیسمنٹ آف منی لانڈرنگ اینڈ ٹیررسٹ فنانسنگ کی رپورٹ نے خبردار کردیا۔
برطانوی ادارے کے مطابق غیر ملکی بدعنوان عناصر کے لیے برطانوی پراپرٹی مارکیٹ بالخصوص لندن دلچسپی کا مرکز رہا۔چین، پاکستان، ہانگ کانگ، روس اور عرب امارات سےکرپشن کی دولت برطانیہ لائی جاتی ہے جب کہ کالا دھن اب بھی رئیل اسٹیٹ اور قیمتی جواہرات کی خریداری میں لگایا جاتا ہے۔