اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم

Dec 23, 2020 | 13:18:PM
اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی  وصولی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ٹیکس میں 200 فیصد اضافہ کالعدم قرار دے دیا ۔

اسلام آباد پراپرٹی ٹیکس کیسز کا محفوظ شدہ فیصلہ  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سنایا۔ عدالت نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پرانے ریٹس پر ٹیکس وصولی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصولی سی ڈی اے کا اختیار نہیں بلکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن وصول کرے۔عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 2015ء کے بعد سے سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس سے وصول شدہ رقم کا آڈٹ کرانے کا حکم دیا۔

  اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو پراپرٹی ٹیکس کی رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی سمیت دیگر شہریوں نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔