گھریلو تنازعہ پرغصے سے بپھرے شخص کی فائرنگ،3 پولیس اہلکار ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فرانس میں گھریلو تنازعےکی اطلاع ملنے پر پولیس نے گھر پر ریڈ کی اور اس دوران غصے میں بپھرے شخص نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے باعث تین پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فرانس میں پولیس آدھی رات کوگھریلو تنازعے سے متعلق رپورٹ ملنے پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس نے پہنچتے ہی ایک خاتون کو بچانے کی کوشش کی اوراسی دوران ایک 48 سالہ شخص نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارموقع پرہی ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کرنیوالے شخص بعد میں گھرمیں آگ بھی لگادی۔ پولیس کی مزید نفری کو طلب کیا گیا ، جیسے ہی پولیس کے مزید اہلکار جائے وقوعہ پہنچے توملزم نے مزید فائرنگ شروع لر دی جس کی زد میں آ کر مزید 2 پولیس اہلکاربھی ہلاک ہوگئے۔فرانسیسی پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ خاتون کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔