ٹی وی پر اتنا آتا ہوں ۔۔۔ بچے کہتے ہیں ماں پھر آگیا :شیخ رشید

Dec 23, 2020 | 14:23:PM
ٹی وی پر اتنا آتا ہوں ۔۔۔ بچے کہتے ہیں ماں پھر آگیا :شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر اتنا آتا ہوں کہ بچے اپنی ماں کو کہتے ہیں کہ ماں وہ پھر آگیا،وزیراعظم سے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی درخواست بھی کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد پولیس لائنز میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج سپاہی کو عزت دی ہے، سپاہی دھوپ، گرمی سردی میں دن رات ڈیوٹی دیتے ہیں۔  اسلام آباد میں غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کر دیں، اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کریں گے۔

شیخ رشید نےمزید  کہا کہ وزارت داخلہ میں بہت زبردست ٹیم ہے۔وزیراعظم کی قیادت میں تمام چیلنجز سے سرخرو ہوں گے، عمران خان قوم کو تمام مسائل سے نکالیں گے۔