جرمنی میں پاکستانی نائب امام کو قتل کر دیا گیا

Dec 23, 2020 | 14:42:PM
جرمنی میں پاکستانی نائب امام کو قتل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ کے دارالحکومت شٹٹ گارٹ میں واقع مسجد کے پاکستانی نائب امام کو  بیدردی سے قتل کردیا گیا۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شٹٹ گارٹ میں پاکستانی تارکین وطن کی قائم کردہ مسجد المدینہ کے نائب امام کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، 26 سالہ مقتول شاہد نواز قادری کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے تھا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ شاہد نواز شام اپنی بیوی کے ساتھ گوئپنگن کاؤنٹی کےعلاقے میں واقع دریائے فِلز کے قریب  سیر کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے میاں بیوی پر سلاخوں سے حملہ کر دیا جس کے باعث  شاہد نواز موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ ان کی بیوی بے ہوش ہوگئیں۔

 پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اور ثبوت اکھٹے کئے، پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری نہ ہو سکی۔