اوپن بیلٹ سےسینٹ الیکشن کرانےکاریفرنس سپریم کورٹ میں دائر

Dec 23, 2020 | 14:30:PM
اوپن بیلٹ سےسینٹ الیکشن کرانےکاریفرنس سپریم کورٹ میں دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صدر  مملک عارف علوی نے سینٹ کے الیکشن شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے لئے ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی منظوری دیدی۔جس کے بعد وفاقی حکومت  کی جانب سے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کردیا  گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کئےگئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ   سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے اور اس کے ذریعے سینٹ الیکشن میں شفافیت آئے گیسینٹ میں خفیہ بیلیٹنگ سے ارکان کی خرید و فروخت میں کالا دھن استعمال ہوتا ہے، خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔ریفرنس میں آئین میں ترمیم کئے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (6) 122  میں ترمیم کرنے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  صدر پاکستان نے ڈاکٹر عارف علوی نے  آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس بھجوانے کی وزیرِاعظم کی تجویز کی منظوری دی  اور ریفرنس پر دستخط کئے تھے۔وفاقی کابینہ پہلے ہی  اس معاملے پر 15 دسمبر کو سپریم کورٹ سے رائےلینے کی منظوری دے چکی ہے۔ وزیرِاعظم کی تجویز پر سینٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے عوامی اہمیت کے معاملے پر صدر نے سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔