کابل: فری اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشدحملے میں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان کے معروف سماجی کارکن اور فری اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معروف سماجی کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے علاقے ٹنی کوٹ میں افغانستان کے فری اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد کو صبح دفتر جاتے ہوئے تاک میں بیٹھےنامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا ۔
Yousuf Rashid, FEFA Head and Civil Society Activist, Killed by Gunmen#Afghanistan https://t.co/kmMMJMG2A4 pic.twitter.com/wvDsuyRU2P
— TOLOnews (@TOLOnews) December 23, 2020
بتایا گیا ہے کہمسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں یوسف راشد اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن یوسف راشد جانبر نہ ہوسکے جبکہ ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
افغان پولیس نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، فی الحال کسی گروپ نےحملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔خیال رہے یوسف راشد افغانستان کے مشہور سماجی کارکن تھے جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔