حکومت کیخلاف تحریک چلانے والوں کیخلاف تحریک چل پڑی ،شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے، کہ حکومت مخالف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے، ذاتی مفاد کو فوقیت دینے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے والے خود محفوظ نہ رہ سکے اور ان کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ ذاتی مفاد کو فوقیت دینے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔منتشرالخیال اپوزیشن کی انتشاری سیاست میں ملک اور عوام کا بھلا نہیں، اللہ تعالی اپوزیشن کو توفیق دے کہ اسے کرسی کی بجائے عوام اور ان کے مسائل نظر آنا شروع ہو جائیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اورمنزلیں جدا ہیں۔ یہ سانجھ کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پھوٹ رہی ہے، حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کے اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے۔ مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد کا بیان اس کی واضح گواہی ہے۔