پی ٹی آئی حکومت ڈرامہ نگار ہے ، مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مشیر برائے ماحولیات و ساحلی ترقی مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ وزیر اعظم اور ان کے وزراء ڈرامہ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔کراچی میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے ماحولیات و ساحلی ترقی مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ڈرامہ نگار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حکومت میں تیاری کرکے آنا چاہئے ۔ ملک کو خامیوں میں دھکیلنے کے بعد اب وزیر اعظم کو خیال آگیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنے وعدے پورے کیے ہیں ، کل بلاول بھٹو زرداری ملیر ایکسپریس وے کے کام کا افتتاح کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سینٹ نے الیکشن میں حصہ نہیں لینا ، ابھی تک استعفے نہیں دئیے۔