جب جانتے تھے وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں تو شیروانی کیوں پہنی ،مریم نواز

Dec 23, 2020 | 18:17:PM
جب جانتے تھے وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں تو شیروانی کیوں پہنی ،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مریم نواز کاکہناتھا کہ کل کہا مجھے حکومت میں لاکر بیٹھا تو دیالیکن حکومت چلانے کی کوئی تیاری نہیں تھی ،کہتا تھا میرے پاس 200 بندوں کی ٹیم ہے،کہاں ہے وہ ٹیم؟،جب تم جانتے تھے وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں ہو تو شیروانی پہننے کی جلدی کیوں تھی ۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے مردان میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج عوام کا احتجاج مہنگائی کےخلاف ہے ، کل عمران خان نے اپنی ناکامی کا خود اعتراف کیا ، نالائق اور نا اہل کو بائیس کروڑ عوام کے زندگیوں سے کھیلنے کی کیا ضرورت تھی،ڈھائی سال کے بعد نا اہل عمران خان کہتے ہیں مجھے حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی،400 ارب کاچینی کاڈاکاڈالنے کی پوری تیاری تھی،نااہل کہتا ہے کہ حکومت چلانے کی تیاری نہیں مگر 122 ارب ایل این جی چوری کرنے کی تیاری تھی،سلیکٹڈ کہتا ہے کہ عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کی تیاری نہیں مگر اپنے دوستوں کو باہر سے لاکر نوکری دینے کی تیاری تھی، نااہل کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں مگر زندگی بچانے والے ادویات کو پانچ سو فیصد مہنگا کرنے کی تیاری تھی ۔
مریم نواز نے کہاکہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف جھوٹا ریفرنس بنانے کی پوری تیاری تھی،مخالفین کی بہنوں بیٹیوں کو جیلوںمیں ڈالنے کی پوری تیاری تھی، پاکستان اور مردان کے عوام کو انصاف فراہم کرنے کی تیاری نہیں ،اپنی بہن علیمہ خان کو این آر او دینے کی تیاری تو آپ کی تھی ،علیمہ باجی کو پتلی راستے سے نکال دیا گیا ۔
لیگی رہنما نے کہاکہ خارجہ پالیسی مستحکم کرنے کی تیاری نہیں مگر بھارت کو کشمیر جھولی میں پھینکنے کی تیاری تھی، تمہیں حکومت چلانا نہیں آتی مگر تابعداری کرنا آتی ہے ،بندہ کیوں ایماندار ہے کیونکہ بندہ بہت تابعدار ہے ۔انہوں نے کہاکہ دو نہیں ایک پاکستان ، طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لاو¿ں گا مگر غریب کو انصاف فراہم کروںگا کہاں گیا انصاف ،ثاقب نثار کا صادق اور امین کہاں ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ پی ڈی ایم سے ڈرتا نہیں اور نہ جھکتا ، پاکستان کے عوام تمہیں گھر بھیجنے کی تیاری کی ہے مردان کے عوام نے فیصلہ کیا کہ تمہیں گھر بھیج دیں گے ،عوام فیصلہ دیں جعلی اسمبلی میں بیٹھے یا اس استعفیٰ اس کے منہ پر مارے۔