چین کو بھی نیب کے کردار سے اختلاف ہے، اسے بند کرنا پڑے گا،سلیم مانڈوی والا

Dec 23, 2020 | 18:32:PM
چین کو بھی نیب کے کردار سے اختلاف ہے، اسے بند کرنا پڑے گا،سلیم مانڈوی والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سینیٹ فورم کسی بھی معاملے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، نیب کا نوٹس ڈیڑھ سال سے مل رہا ہے، چیئرمین نیب پارلیمنٹ میں آئیں گے، نیب کو مداخلت بند کرنی پڑے گی۔
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہاب شہزاد اکبر  بتائیں گے کہ پارلیمان کیسے چلانی ہے؟، میری تحریک استحقاق وہیں ہے، اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے تو ایسا نہیں ہے ،شہزاداکبراپناکام کریں
سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حکومت حل نہیں کر رہی،تاجر برادری کے مسائل ہم کمیٹی کے ذریعے حل کریں گے،نیب کرپشن چیک کرنے کےلئے بنائی گئی ہے،پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت بندکرے ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہاکہ چینی سفیرنے  بھی  نیب کے کردار  پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےکہا  ہےکہ نیب کاکردارختم ہونے تک وہ کوئی معاہدہ نہیں کرینگے،نیب نجی کاروبار میں مداخلت کرنے کےلئے نہیں بنا۔اسے بند کرنا پڑے گا۔