اسلام آباد ائیر پورٹ کی چھت پھر لیک،مسا فر پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اربوں روپے سے بنائے جانے والے اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی چھت ایک بار پھر لیک کرگئی ہے۔چھت پر جمع ہونے والے پانی کو نکالنے کی کوشش جاری جبکہ مسلسل پانی کا رساﺅجاری ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق لا ﺅنج میں پانی آنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ، پانی کو وائپرز کے ذریعے صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پائپ لائن پھٹ جانے کی وجہ سے پانی ٹرمینل بلڈنگ کی چھت سے دھار کی صورت میں لا ﺅنج میں آرہا ہے۔ مسا فروں کو اس اچانک آفت کی وجہ سے سخت پر یشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرا ئع کے مطا بق جو نیئر افسران نیو اسلام آباد ایر پورٹ کا سسٹم آپریٹ کرنے میں ناکام ہیں۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر منیجر سمیت اہم عہدوں پر جونیئر افسران کو تعینات کر رکھا ہے۔ کراچی سے آنے والی میڈیا ٹیم کو جوائنٹ ڈائریکٹر سکیورٹی ویجیلنس ملک عمران کی جانب سے خبر رکوانے کی کوششیں ، نشر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔