(24 نیوز) پنجاب کی طرح باقی 3 صوبے بھی گیس بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں۔پٹرولیم ذرائع
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ چند سال میں گیس کی قلت باقی صوبوں میں بھی پنجاب کی طرح ہوجائے گی۔ تمام صوبوں میں ایل این جی کا نظام موجود نہیں ہے، پیٹرولیم ڈویژن ڈیڑھ سال بعد سندھ میں گیس کی قلت ہوجائے گی۔
ڈھائی سال بعد خیبر پختون خواہ میں گیس کی قلت ہوجائے گی، چار سال بعد بلوچستان میں گیس کی قلت ہوجائے گی، گیس کی کھپت میں پنجاب کا حصہ 51 فیصد،فراہمی میں 3 فیصد ہے۔ گیس کی کھپت میں سندھ کا حصہ 38 فیصد،فراہمی میں 46 فیصد ہے۔ گیس کی کھپت میں خیبر پختون خواہ کا حصہ 9فیصد،فراہمی 12 فیصد ہے۔
گیس کی کھپت میں بلوچستان کا حصہ 2 فیصد اور فراہمی میں 11 فیصد ہے ذرائع چند سال بعد آرٹیکل 158 غیر متعلقہ ہوجائے گا ۔