(24 نیوز)حکومت مخالف اپوزیشن اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عمران خان کہتا ہے فضل الرحمان کو حساب دینا ہو گا ،عمران خان ابھی تم ہمارے شکنجے میں ہو، عمران خان ہم تمہیں وہاں پہنچائیں گے جس کا تمہیں اندازہ ہی نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سلیکٹڈ کو عوام پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ،وزیراعظم اعتراف کر چکے حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی ،صدر پی ڈی ایم نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ نیب کی بذات خود کوئی حیثیت نہیں ، نیب اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلی ہے ، معاشی لحاظ سے پاکستان کھوکھلا ہو چکا ہے ،انڈے بھی 240 روپے درجن مل رہے ہیں ،پہلے کہتا تھا روزگار دوں گا ،اب کہتا ہے اعدادو شمار کا علم ہی نہیں ہوا ،ملک معاشی طور پر کمزور ہو تو پھر بقا کا تحفظ نہیں کر سکتا،انہوں نے کہاکہ چین اور سعودی عرب بھی ہم سے ناراض ہو گئے ،سعودی قرضہ اتارنے کیلئے سود پر قرضے لئے، چین نے 14 فیصد سود پر قرضہ دیا۔
مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ انڈے اور کٹے دکھا کر ملک کی معیشت تباہ کر دی،ہندوستان ، بنگلہ دیش، افغانستان کی معیشت پاکستان سے بہتر ہے ،حکومت باقی رہی تو پورا پاکستان ڈوب جائے گا ،انہوں نے کہاکہ پہلے کہتا تھا کہ میرے پاس باصلاحیت ٹیم ہے، اب کہتا ہے کہ میرے پاس کام کے بندے ہی نہیں ،اپنے اور پرائے تم پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ،صدر پی ڈی ایم نے کہاکہ عوامی قوت کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے ، عوامی سمندر اسلام آباد کا گند صاف کرے گا ،حکومت کا تختہ الٹانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
عمران خان تمہیں وہاں پہنچائیں گے جس کا تمہیں اندازہ ہی نہیں ،فضل الرحمان کی وارننگ
Dec 23, 2020 | 18:48:PM