بے نامی جائیدادبنانیوالوں کیخلاف 27 ریفرنسز دائر

Dec 23, 2020 | 19:03:PM

(24 نیوز) ایف بی آر کی ملک بھر میں بے نامی جائیدادوں کے خلاف کارروائی ، کراچی،لاہور اور اسلام آباد زون نے ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی میں 27 ریفرنسز دائر کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی بے نامی زونز نے سات ارب 40 کروڑ روپے کی جائیدادوں کے ریفرنسز دائر کردیئے۔بے نامی جائیدادوں کے ریفرنسز کی مالیت پانچ ارب 84 کروڑ روپے ہے ۔بے نامی بینک اکاونٹس کا ایک ریفرنس دائر کردیا گیا ۔بے نامی بینک اکاونٹس کے ریفرنس کی مالیت ایک ارب روپے ہے ذرائع 15 کروڑ 96 لاکھ کے بے نامی شیئرز کے 5 ریفرنسز دائر کردیئے گئے۔

مزیدخبریں