پیوٹن بہت چالاک نکلے،اپنے بچاﺅ کا قانون بنا لیا

Dec 23, 2020 | 19:12:PM

(24نیوز)روسی صدرپیوٹن نے اپنے مستقل تحفظ کے قانون پر دستحط کردئیے،جس کے مطابق اب پیوٹن اورانکے اہل خانہ کودوراقتدارکے بعد بھی تحقیقات کاسامنانہیں کرناپڑےگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدور کو صرف ان جرائم پر استثنا حاصل تھا جو ان کی صدارت کے دوران سرزد ہوئے تھے لیکن پیوٹن نے  نئے قانون پردستخط کرکے اپنے مستقبل کومحفوظ کرلیا ۔ آن لائن شائع ہونے والے بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ بل کے تحت سابق صدور اور ان کے اہل خانہ کو ان کی زندگی میں سرزد ہونے والے جرائم پر قانونی کارروائی سے استثنا حاصل ہوگا۔صدر کا دفتر چھوڑنے کے بعد تاحیات استثنا کے ساتھ ساتھ وہ پولیس یا تفتیش کاروں کے سوالات، تلاشی اور گرفتاری سے بھی مستثا ہوں گے۔

اب نئی قانون سازی کے بعد اگر کسی سابق صدر کو غداری یا دیگر جرائم اور سپریم یا آئینی عدالت کی جانب کسی قسم کے جرم کی تصدیق کی گئی تو بھی انہیں استثنیٰ مل سکتا ہے۔پیوٹن کی جانب سے دستخط کیے گئے بل کے تحت سابق صدور کو اضافی طور پر فیڈریشن کونسل یا سینیٹ میں تاحیات رکنیت مل جائے گی، جو صدارت چھوڑنے کے بعد قانونی معاملات سے استثنیٰ کو یقینی بنانے کا عہدہ ہے۔

مزیدخبریں