وزیراعلیٰ کا نوٹس کام نہ آیا،باغوں کا شہر لاہور گندگی سے اٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادار کے نوٹس لینے کے باوجودلاہور کی اہم شاہراہوں، سڑکوں، چوراہوں اور گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر بدستور قائم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کی حکمت عملی بھی سود مند ثابت نہ ہو سکی۔صفائی کمپنیوں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے تنازع کے باعث شہر گندگی سے اٹ گیا۔ شہریوں کے مطابق 10روز سے صفائی ستھرائی ہی نہیں کی جا رہی۔
گڑھی شاہو بازار، فتح گڑھ، ڈیوس روڈ، ملتان روڈ، گلبرگ، شاہ جمال میں گندگی کے پہاڑ بن گئے۔ اچھرہ، علامہ اقبال روڈ، ایبٹ روڈ، دھرم پورہ، ایمپرس روڈ، جی ٹی روڈ پر بھی ہر طرف کوڑا ہی کوڑا نظر آ رہا ہے۔
کوڑے کے کنٹینرز بھر جانے سے تعفن پھیلنے لگا۔ شہریوں کا سانس لینا محال ہو چکا ہے۔ گندگی کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔ اس صورتحال میں شہریوں کا پارہ بھی ہائی ہونا شروع ہو گیا ہے۔مالی مشکلات ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور صفائی کمپنیوں کا تنازع کا حل نہ نکلنے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔