حکومت نے سمگل شدہ پٹرول کی فروخت پر پابندی عائد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے ملک بھر میں سمگل شدہ پٹرول کی فروخت پر پابندی عائد کردی،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ سات روز میں سمگل شدہ پٹرول کی فروخت پر پابندی نہ لگائی گئی تو متعلقہ پٹرول پمپس بند کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور کرسمس کا کیک کاٹا،ان کاکہناتھا کہ مسیحی برادری نے ملک کے ساتھ وفاداری کی، ان کی وفاداری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔شیخ رشید نے کہاکہ سمگل شدہ پٹرول میں پانی ملا کر فروخت کیا جارہاہے جس سے گاڑیاں تباہ ہورہی ہیں،شہری بھی سمگل شدہ پٹرول خریدنے میں احتیاط کریں اور اپنی گاڑیاں بچائیں۔