(24 نیوز)مسلم لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مریم نوازہی بکسے چورحکومت کابوریابسترگول کریں گی،مریم نوازڈبہ پارٹی کے سلیکٹڈ وزیراعظم کے اعصاب پر سوارہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب کاکہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو مریم نوازفوبیاہوگیاہے،خیراتی مشیروں اورکرائے کے ترجمانوں کاٹولہ اپنی تنخواہیں حلال کررہاہے،پیراشوٹرترجمانوں کے مفت کے لنگر جلدبندہونےوالے ہیں،وقت آنے پرہرپیراشوٹرکے سردرداورپیٹ میں اٹھنے والے مروڑکاعلاج کرینگے۔
مریم نوازہی بکسے چورحکومت کابوریابسترگول کرینگی،عظمیٰ بخاری
Dec 23, 2020 | 20:55:PM