(24 نیوز)کراچی میں قائداعظم ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا،پولیس نے 2 دہشتگردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،پولیس نے کرسمس اور قائداعظم ڈے پر دہشتگردی کامنصوبہ بنادیا اور2 دہشتگردوں کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کرلئے، ملزموں سے 6کلوبارودی مواد، دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری کاکہنا ہے کہ نیٹ ورک کو بھارتی خفیہ ایجنسی را چلارہی تھی، گرفتار دہشتگرد محمد بچل کے 19 جون 2020 کو گھوٹکی میں دستی بم حملے میں دو سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے تھے،گرفتار دہشتگرد سہیل احمد بھٹو نے 19 جون 2020 کولاڑکانہ میں سکول پر دستی بم حملہ کیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کامزید کہناتھا کہ ایک قوم پرست جماعت کی آڑ میں نیٹ ورک چلایا جارہا ہے،قوم پرست علیحدگی پسند نیٹ ورک کو اصغر شاہ نامی دہشتگرد چلا رہا ہے،دہشتگرد افغانستان میں روپوش ہے،را سے رابطوں میں بھی ملوث ہے،کارروائی کو حساس اداروں اور پولیس افسران نے سراہا ہے۔
کراچی ، قائداعظم ڈے پر دہشتگردی کامنصوبہ ناکام، 2 دہشتگرد گرفتار
Dec 23, 2020 | 21:17:PM