(24نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بیان پر ردعمل میں دیتے ہوئے کہاہے کہ مانڈوی والا کے بے بنیاد الزامات کا جواب آئین اور قانون کے تحت مناسب وقت پر دیا جائے گا۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ نیب معزز پارلیمنٹ اور تمام پارلیمنٹیرین کا بے حد احترام کرتاہے،نیب ان کو انتہائی عزت و تقریم کی نگاہ سے دیکھتا ہے، نیب اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ نیب ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کا انتہائی احترام کرتا ہے۔
مانڈوی والا کے الزامات کا مناسب وقت پر جواب دیا جائےگا، نیب
Dec 23, 2020 | 21:30:PM