برطانیہ میں کوروناوائرس کی تیسری شکل سامنے آگئی

Dec 23, 2020 | 22:18:PM
برطانیہ میں کوروناوائرس کی تیسری شکل سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ میں کوروناوائرس کی تیسری شکل سامنے آگئی،جنوبی افریقہ میں سامنے آنےوالی کوروناکی نئی قسم بھی برطانیہ منتقل ہو گئی۔
برطانوی سیکرٹری صحت نے کہاہے کہ برطانیہ میں2افرادکوروناکی نئی شکل 501وی ٹوسے متاثرہوئے،متاثرہ افرادنے جنوبی افریقہ کاسفرکیاتھا۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد اب تک 40 سے زائد ممالک نے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پروازوں پر پابندی جیسے اقدامات سے برطانیہ کیلئے یورپی یونین سے خوراک اور ادویات جیسی ضروری اشیا کی ترسیل متاثر ہو گی۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا ہنگامی کمیٹی کے اجلاس میں کہنا تھا کہ وہ دوست ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ تجارتی راستوں کو بحال رکھا جائے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئی قسم کا وائرس جسے بی ون ون سیون کا نام دیا گیا ہے ڈنمارک، نیدرلینڈز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی پایا گیا ہے۔
برطانیہ میں وائرس کی نئی شکل بی ون ون سیون کے پھیلنے کے بعد چوتھا سخت ترین لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کے گھروں میں پابند ہونے کے بعد پورے برطانیہ میں ہر جانب ہو کا عالم ہے۔برطانوی دارالحکومت لندن سمیت متعدد شہروں کی سڑکیں، ٹیوب سٹیشنز، شاپس، گلیاں سنسان ہوگئی ہیں۔برطانیہ میں ایمرجنسی لاک ڈاون سے قبل شہریوں کو محض 8 گھنٹے دئیے گئے تاکہ وہ کرسمس شاپنگ کو مکمل کرسکیں۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا - کورونا
ٹیگز: