کورونا کی تیسری قسم ، برطانیہ نے جنوبی افریقا کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا

Dec 23, 2020 | 23:16:PM
کورونا کی تیسری قسم ، برطانیہ نے جنوبی افریقا کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)کورونا وائرس کی تیسری قسم کے انکشاف کے بعد برطانیہ نے جنوبی افریقہ کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ،جنوبی افریقہ کےلئے فضائی اور سمندری سفر بھی معطل رہے گا ۔
برطانوی حکام کے مطابق تیسری قسم کا وائرس ساؤتھ افریقہ سے برطانیہ آیا ہے ،گزشتہ چند روز میں جنوبی افریقہ آنے والے افراد کو قرنطینہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
دوسری جانب برطانیہ میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مزید علاقوں کو ٹیئر فور مینٹ شامل کر دیا تھا، سیکرٹری ہیلتھ میٹ ہین کوک کے مطابق کیمبرج شائر، آکسفورڈ شائر، نور فلوک سمیت ایسٹ اینڈ ساؤتھ ایسٹ کے علاقوں کو ٹیئر فور میں شامل کر دیا گیا ہے۔نئے علاقوں میں لیول فور کی پابندیوں کا اطلاق 26 دسمبر سے ہوگا۔
 سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق برطانیہ کے دیگر علاقوں میں بھی مزید پابندیاں سخت کی جاری ہے۔ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نئی قسم کا وائرس زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے جسے روکنے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے۔