جعلی پاسپورٹ بیچنے کے الزام میں امریکی سفارتکار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں ایک امریکی سفارتکار شام کے شہری کو جعلی پاسپورٹ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار، 11 نومبر کو استنبول ایئر پورٹ پر امریکی سفارتکار کو جعلی پاسپورٹ فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، یہ سفارتکار لبنان میں امریکی سفارتخانے میں کام کرتا ہے۔
ترکی اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق 11 نومبر کو جرمنی جانے کی کوشش کرنے والے ایک شامی شہری کو جعلی پاسپورٹ سمیت استنبول ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ۔ دوران تفتیش اس شخص نےانکشاف کیا تھا کہ اسے یہ 10 ہزار ڈالر میں ملا ہے۔ اس کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے جعلی پاسپورٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تو اس کے بارے میں انکشاف ہوا کہ یہ لبنان میں امریکی سفارتخانے کا ملازم ہے اور اس نے اپنا ہی پاسپورٹ شامی شہری کو دیا ہوا تھا۔ امریکی سفارتکار سے ایک لفافے میں 10 ہزار ڈالر بھی موجود تھے جس پر اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موسلا دھار بارشیں کب ہونگی۔؟۔ محکمہ موسمیات نے تاریخ دیدی