تحریک انصاف کے ایم این اے نے اہم عہدے سے استعفیٰ دیدیا

Dec 23, 2021 | 00:38:AM

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
انہوں نے وزارت بحری امور کے پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔آفتاب صدیقی نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو استعفیٰ ارسال کیا اور لکھا کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کام جاری نہیں رکھ سکتا، درخواست ہے کہ استعفیٰ کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔ آفتاب صدیقی کو 13 دسمبر 2019 کو پارلیمانی سیکرٹری میری ٹائم افئیر مقرر کیا گیا تھا۔وہ کراچی کے حلقہ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی پاسپورٹ بیچنے کے الزام میں امریکی سفارتکار گرفتار

مزیدخبریں