8سالہ گھریلو ملازمہ پرمالکان کا تشدد۔۔ایسی سزا دی کہ رونگٹے کھڑے ہو جائیں 

Dec 23, 2021 | 11:03:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پتوکی کی رہائشی 8سالہ مصباح گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی،مالکان نے تشدد کرکے مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی کی رہائشی 8 سالہ گھریلو ملازمہ پرمبینہ طور پر مالکان کے تشدد سے جاں بحق ہو گئی،بچی مصباح کے والد کا کہنا ہے کہ بچی گوجرانوالہ میں محمد عثمان نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، اسے قتل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںچلتی بس سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش..مزاحمت  پر 7 لڑکیاں زخمی
 ایف آئی آر کے مطابق والد کو اطلاع دی گئی کہ بچی شدید بیمار ہے، لاہور کے ہسپتال آ جائیں، ہسپتال پہنچے تو بتایا گیا کہ بچی دم توڑ چکی ہے،پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔

بچی کے والدین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بچی کی ہلاکت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    دنیا کا پہلا ایس ایم ایس ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں نیلام

مزیدخبریں