(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے بدھ کے روز سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ طالبان نے اتوار کو پاکستانی فوج کو ننگر ہار کی سرحد پر باڑ لگانے سے روکا تھا۔
ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے مزید کہا کہ سرحد پر حالات کنٹرول میں ہیں اور کوئی کشیدگی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی پہلی بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں طالبان جنگجوؤں کو سرحدی باڑ قبضے میں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ موقع پر موجود سینئر طالبان حکام اپنی چیک پوسٹوں میں موجود پاکستانی فوج کے جوانوں کو باڑ نہ لگانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھی نظر آئے۔
روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کرسکی۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری
دوسری جانب طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اب تک افغان سرحد کے ساتھ 2600 کلومیٹر طویل باڑ لگا چکا ہے ۔