معیشت بڑھتی ہے تو ڈالرز کی کمی ہوتی ہے ۔پھر آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔۔ وزیراعظم عمران خان

Dec 23, 2021 | 14:00:PM

(24نیوز)لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے سپیشل ٹیکنالوجی زون  ٹیکناپولس کا افتتاح کیا ، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اس پراجیکٹ کیلئے 800 ایکڑ ویران زمین استعمال کی جو ہمارا مستقبل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان کی معیشت بڑھتی ہے تو ڈالرکی کمی ہوجاتی ہے اور ڈالرز کی کمی کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ہمارے مقابلے میں بھارت 150 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے، ٹیکنالوجی سے متعلق پاکستان کی برآمدات ایک ارب ڈالرکی ہیں،  قابل افسوس ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسلا دھار بارشیں کب ہونگی۔؟۔ محکمہ موسمیات نے تاریخ دیدی

 پاکستان ایک آئیڈیل قوم ہے اور یہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے جبکہ ہم آئی ٹی کے انقلاب سے تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا میں جب دنیا کی معیشتیں نقصان اٹھا رہی تھیں ٹیکنالوجی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا، ہم آئی ٹی کے انقلاب سے تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آئیڈیل قوم ہے، یہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے لیکن بدقسمتی سے ہم پیچھے رہ گئے ہیں، ہمارے ہمسائے ملک بھارت نے ہم سے پہلے آئی ٹی میں ترقی کی۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پارکس اور ٹیکناپولس کا مقصد یہ کہ ہم آئی ٹی سیکٹر کی مدد کریں اور کاروبار میں آسانی پر عمل درآمد کریں، اس سے ہمارے پاس ملازمتوں کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہوگا

وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زون سےاس علاقے میں ترقی ہوگی، پاکستان آئی ٹی انقلاب کیلئے آئیڈیل ملک ہے، آئی ٹی انقلاب سے ہم تیزی سے ترقی کریں گےکیونکہ ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں، ٹیکنالوجی زون سے نوجوانوں کونوکریاں دینے میں مدد ملے گی جب کہ گھر بیٹھے خواتین کو بھی روزگار ملے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری ایکسپورٹ کم ہیں جس کے باعث معاشی مشکلات ہوتی ہیں۔ کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیداہوتی ہیں، اس لیے چین نے پہلے پلاننگ کرکے کرپشن کو ختم کیا۔ چین نے اپنی ٹیکنالوجی ایکسپورٹ کو بڑھایا ہے جس وجہ سے چین سپر پاور بننے لگاہے۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کی موجیں ۔۔تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا آغاز

مزیدخبریں