کوروناسے مزید 2 افرادجاں بحق۔۔ 359 نئے مریض رپورٹ

Dec 23, 2021 | 14:09:PM

 (24نیوز) کورونا وائرس سے  مزید 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 894 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 406 ہوگئی جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 380، سندھ میں 4 لاکھ 79 ہزار 890، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 88، بلوچستان میں 33 ہزار 614، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 354 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 651 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ 798 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 564 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 54 ہزار 104 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا  وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 894 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 61، سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 916، اسلام آباد میں 964، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے خوفزدہ افراد کیلئے خوشخبری۔۔ اب گولی سے علاج ہو گا 

مزیدخبریں