(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دیوغر میں دوست نے دوست کو بے دردی سے قتل کرکے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق 14 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر اس کے دوستوں نے لڑائی پر قتل کیا، لڑکوں نے مقتول کے جسم کے ٹکڑے کئےاور انہیں بوریوں میں بھر کر جنگل کی طرف لے گئے، جسم کے حصوں سے بھری بوریاں ملزموں نے جنگل میں پھینک دیں۔
پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 14 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر اس کے دوستوں نے لڑائی پر قتل کیا، لڑکوں نے مقتول کے جسم کے ٹکڑے کیے اور انہیں بوریوں میں بھر کر جنگل کی طرف لے گئے، جسم کے حصوں سے بھری بوریاں ملزمان نے جنگل میں پھینک دیں۔
پولیس کے مطابق مقتول کے اہل خانہ نے بیٹے کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے پر تھانے میں رپورٹ درج کروائی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کی ٹکڑے ہوئی لاش کو جنگل سے برآمد کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈسٹرکٹ کورٹ کے اندر دھماکہ۔۔2 افراد ہلاک ۔۔ 5 زخمی
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران مقتول کے ایک دوست کو حراست میں لیا جس کی عمر 14 برس ہے، ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ منگل کی رات تقریباً 8:30 بجے مقتول کے گھر کے باہر ملا اور کچھ باتیں کیں، اس کے بعد دونوں ایک اور جگہ گئے جہاں ہم سے 19 سالہ اویناش نے ملاقات کی۔
ملزم کے دوست نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم تینوں مل کر سڑک پر چل رہے تھے کہ کسی بات پر اویناش اور مقتول کا جھگڑا ہوگیا، اس کے بعد اویناش نے چاقو نکالا اور اس پر وار کیا، بعدازاں اس نے گلا کاٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ اور سالانہ فیس نہ لینے کا فیصلہ برقرار