اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی کی بدترین مثال ہے۔۔مریم نواز

Dec 23, 2021 | 19:38:PM

( 24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں،غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں:تیار رہنے سے تمام خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔۔آرمی چیف کا ایل اوسی دورہ،جوانوں سےگفتگو

مزیدخبریں