وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ،وزیر آبپاشی محسن لغاری کی ملاقا ت ،اہم امور پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقا ت کر کے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت، انتظامی امور اور امن و امان کی صوتحال سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب را ﺅسردار علی خان اور پرنسپل سیکرٹری عامر جان بھی موجود تھے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کو ملاقات میں پنجاب میں کھاد کی کسانوں کو بلا تعطل فراہمی کیلئے اٹھائے گئے انتظامی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے صوبے میں انتظامی اور امن و امان کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کے فلاحی منصوبوں کے اثرات کو عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر آبپاشی محسن لغاری نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے ۔ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں جاری آبپاشی کے منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر سٹیٹ بینک کی مدتِ ملازمت بڑھانے پر غور