عابد علی دوبارہ کرکٹ کھیل پائیں گے یا نہیں۔۔سٹنٹ ڈالنے والےڈاکٹر کا چونکا دینے والابیان آگیا

Dec 23, 2021 | 21:57:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹر  عا بد علی کو تین سے چھ مہینے تک گراؤنڈ سے دور رہنا ہوگا ، اس کے بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ وہ  کرکٹ کھیل بھی پائیں گے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کر کٹرعابد علی کے دل میں سٹنٹ ڈالنے والے ڈاکٹر حمید اللہ نے  ان کی صحت کے حوالے سے  بتایا کہ شروع میں انہیں مکمل آرام کرنا ہوگا اور تین سے چھ ماہ تک گراؤنڈ سے دور رہنا ہوگا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ تین سے چھ ماہ کے بعد عابد علی کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔ ان ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے کے بعد ہی عابد علی کے کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے کچھ معلوم ہوسکے گا۔ 
یا درہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں عابد علی کو سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے دل کی دو شریانیں بند تھیں جن میں سے ایک میں پرسوں اور دوسری میں آج سٹنٹ ڈالا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ ۔۔ پاکستان نے افغان ٹیم کا بھرکس نکال دیا

مزیدخبریں