چیف سیکرٹری کا گورنر پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد، کابینہ تحلیل

Dec 23, 2022 | 08:23:AM

(24 نیوز) چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے نوٹی فکیشن کی کاپی سیکریٹری پنجاب کو ارسال کی گئی جس میں انہیں حکم پر عمل درآمد کیلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ چیف سیکریٹری نے احکامات کے تحت چوہدری پرویز الہی اور کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے کابینہ ونگ نے کابینہ معطلی کے احکامات جاری کیے۔

مزیدخبریں