شاہ رخ کی حمایت میں مداح بھی میدان میں آگئے ،حکومت سے بڑامطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو جلانے کی دھمکی دینے والے پنڈت کے خلاف اداکار کے مداح بھی میدان میں نکل آئے اور حکومت سے پنڈت کی گرفتاری کامطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان اگلے ماہ ریلیز ہو گی ، فلم میں دیپیکا پیڈوکون اور شاہ رخ کی ڈریسنگ کو لے کر انتہا پسند ہندو دھمکیاں دے رہے ہیں ، حال ہی میں انتہا پسند ہندو پنڈت پرمہنس آچاریہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ کہتے سنائی دیئے کہ آج توہم نے شاہ رخ کا پتلا جلایا ہے مگر ہم اس تلاش میں ہیں کہ کہیں وہ جہادی ہمیں جل جائے تو اسے بھی زندہ جلا دیں ۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شاہ رخ کے مداح بھی ان کی حمایت میں سامنے آنے لگے اور ہندو پنڈت کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ۔ رتھن کلیتا نامی صارف نے کہا کہ کیسے سرعام دھمکی دی جاسکتی ہے ۔ انہیں گرفتار کیا جائے ۔
#ArrestParamhansAcharya Kaise khula aam dhmki de rha hain ye..
— Rathin kalita (@iamRathinkalita) December 21, 2022
آئی ایم اونیر نامی صارف نے لکھا کہ اس شخص کو اب تک کیوں گرفتار نہیں کیا گیا ، نفرت انگیز تقاریر پر قانون ساز اداروں کا آنکھیں بند کرنا عجیب لگ رہا ہے ۔
Why is this man not arrested ? Strange to see this absolute lack of accountability for hate speech and the lawmakers turning a blind eye while a student activist is jailed for years … Tragic . https://t.co/iEXwBclIyI
— iamOnir (@IamOnir) December 21, 2022
یاد رہے کہ ایودھیا کے انتہا پسند پنڈت نے شاہ رخ خان کو نہ صرف جہادی قرار دے دیا بلکہ کہا اگر انہیں شاہ رخ مل جائے تو وہ اسے زندہ جلادیں۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم جو اگلے ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے، اس کا ٹیزر اور پھر اس کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی فلم سے متعلق تنازعات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا اور انتہاپسندوں نے انہیں نشانے پر لے رکھا ہے۔