پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما پر قاتلانہ حملہ

Dec 23, 2022 | 15:01:PM
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
کیپشن: تحریک انصاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان پر فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈپٹی اسپیکر لائیو سٹاک کی تقریب میں شریک تھے۔ محمود جان حملے میں محفوظ رہے، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

 واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔ ڈپٹی اسپیکر محمود جان کا عرصہ سے زمینی تنازعہ چلا آرہا ہے۔