شیریں مزاری نے شوہر کی یاد میں جذباتی پیغام شیئر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنے شوہر کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شوہر کی وفات کو مکمل خاندان کے لیے ایک نقصان قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے ایک فیملی فوٹو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خاندان کے کسی بھی فرد کی موت انتہائی مشکل ہوتی ہے اور جب وہ آپ کا شوہر ہو تو یہ انتہائی مشکل وقت ہوتا ہے۔
شیریں مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں اپنے تینوں بچوں کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرے بچوں نے اپنے پیارے والد ڈاکٹر تابش اور میں نے 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے بعد اپنے ساتھی کو کھو دیا۔
اُن کا لکھنا ہے کہ زندگی کی کتاب کا ایک اہم باب کے بند ہونے کے بعد زندگی جاری رہتی ہے۔
A death of a family mbr is extremely difficult & when it's your husband it's extremely personal. My children @ImaanZHazir @SabeelHazir @salihaarif1 lost their beloved father Dr Tabish. I lost my partner for over 2 decades. The Book of Life continues even as a major chapter closes pic.twitter.com/C8Wy5lEOza
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) December 22, 2022
یاد رہے کہ رواں ہفتے 21 دسمبر کو شیریں مزاری کے شوہر انتقال کر گئے تھے۔
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر ماہرِ امراض اطفال تھے۔