مریم اورنگزیب اور فواد چوہدری آمنے سامنے
فواد چوہدری کا مریم اورنگزیب کے ٹوئیٹ پر جوابی ٹوئیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئیٹ کیا کہ اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، الحمداللہ۔ICT پولیس،ایگل سکواڈ کو سلام، دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ادائیگی فرض میں شہید عدیل حسین، انکے زخمی ساتھی قوم کے ہیرو ہیں۔ بدامنی سے نجات میں ہی پاکستان کی نجات اور خوش حالی ہے۔ لواحقین کے صبر، شہید کے بلند درجات، زخمیوں کے لئےصحت کی دعا۔
اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، الحمداللہ۔ICT پولیس،ایگل سکواڈ کو سلام، دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ ادائیگی فرض میں شہید عدیل حسین، انکے زخمی ساتھی قوم کے ہیرو ہیں۔ بدامنی سے نجات میں ہی پاکستان کی نجات اور خوش حالی ہے۔ لواحقین کے صبر، شہید کے بلند درجات، زخمیوں کے لئےصحت کی دعا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 23, 2022
وفاقی وزیر کے ٹوئیٹ پر جواب دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جواب دیا کہ وزیر اعلیٰ بنانے اور ہٹانے کا اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے، گورنر اور چیف سیکرٹری نے اسمبلی کے ممبران کے استحقاق پر ڈھاکہ ڈالا ہے پنجاب اسمبلی گورنر اور چیف سیکرٹری کو طلب کرے اور اس غیر آئینی اقدامات پر دونوں کو رولز کے مطابق سزا دے تا کہ آئندہ کوئی ایسی جرآت نہ کرے۔
پاکستان کو بڑی تباہی سے بچانا ہے تو موجودہ حکمرانوں سے جان چھڑانی ہو گی اور عوام کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہو گا، ایسی کابینہ جس کے 60فیصد وزراء کریمنل مقدمات کا سامنا کر رہے ہوں ان کی توجہ صرف مقدمات ٹھیک کرنے اور بیرونی دورے کرنے پر ہو ان سے جان چھڑانی ملک کا مفاد ہے https://t.co/VFcSWumBuM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 23, 2022