دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں نمائش کب ہوگی؟

Dec 23, 2022 | 17:24:PM

(ویب ڈیسک )سپر سٹارز فواد خان ، ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی کی پاکستانی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی بھارت میں نمائش ایک بار پھر تاخیر کا شکار فلم 30 دسمبرکو ریلیز کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ رپورٹس کے مطابق پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں نمائش ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ۔ پہلےاس فلم کو ریونر سنگھ کی فلم سرکس کی نمائش کے دن کی ریلیز کیے جانا تھا ۔ تاہم اب یہ خبر آرہی ہے کہ پاکستان کی پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اب 30 دسمبر کو بھارت میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ کہا یہ جارہا ہے کہ بھارت میں پونے ، ممبئی ، حیدر آباد اور دیگر شہروں میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو محدود اسکرین دیں جائیں گی ۔ جبکہ یہ کہا جارہا ہے کہ بھارتی پنجاب میں پاکستانی فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ فلم بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس سال کی آخری بڑی فلم ہوگی ،جوکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی اور اب تک باکس آفس پر 200 کروڑ سے زائد کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے۔ دنیا بھر میں فلم کی شاندار پذیرائی کے بعد بھارتی میں موجود فلمی شائقین اور خاص طور پر فلم کی کاسٹ میں شامل نامور پاکستانی اداکاروں کے بھارتی مداح بھی اس فلم کو دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اور اس طرح فلم کے مجموعی بزنس میں بھی مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

بھارتی نجی میڈیا کی جانب سے فلم کی پنجاب اور دہلی میں ریلیز کی یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ مذکورہ فلم پنجابی زبان میں بنائی گئی ہے، اس لیے فلم کی شمالی بھارت میں شاندار پذیرائی کے امکانات زیادہ ہیں۔پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی گئی ۔ جس نے اب تک دنیا بھر سے 200 کڑوڑ کا بزنس کیا۔

مزیدخبریں