سینٹ اجلاس، ترمیمی بل منظور،پی ٹی آئی سینیٹرز کا احتجاج، نعرے بازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینٹ اجلاس،سینٹ میں ہنگامہ آرائی کے باوجود اسلام آباد ترمیمی بل کی منظوری،سینٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز کا احتجاج شروع ہو گیا۔
پی ٹی آئی سینیٹرز نے چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کرلیا،پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے کورم کورم کے نعرے،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ایجنڈا آئٹم پڑھتے ہوئے کہا کہ ایسے کورم کی نشاندہی نہیں ہوسکتی،سینیٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز نے واک آؤٹ کرلیا،سینٹ میں کورم کی نشاندہی،فیصل جاوید نے نشاندہی کی،سینٹ اجلاس کا کورم پورا نہ نکلا۔
چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر 3 منٹ کیلئے گھنٹیاں بجائی گئیں،سینٹ میں اپوزیشن کو کورم پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا،سینٹ میں اسوقت حکومتی و اپوزیشن کے 22سینیٹرز موجود ہیں،کورم کیلئے 24سینیٹرز درکار ہے ،لیگی سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ہمیں10منٹ دیں،سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ بلز لیکر آنا چاہ رہے ہیں، اس موقع پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ہاؤس ایسے بل نہیں لے سکتے کیونکہ اس پر چیئرمین کی رولنگ ہے،سابق چیئرمین کی رولنگ ہے کہ بل لے سکتے ہیں،بل لینے سے متعلق میں ہاؤس کی رائے لوں گا۔
پی ٹی آئی سینیٹرز کے نعرے لگتے رہے،پی ڈی ایم بھاگ گئی،پی ٹی آئی سینیٹرز کے نعرے۔
پی ٹی آئی سینیٹرز نے ایجنڈا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں،الیکشن سے مت بھاگو،پی ٹی آئی سینیٹرز کی نعرے بازی جاری رہی۔
قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار ایوان میں پہنچ گئے،سینیٹ اجلاس میں سارجٹ ایٹ آرمز نے اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے مابین حصار بنالیا۔
بل کے حق میں 24جبکہ مخالفت میں 12ووٹ آئے،اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی بل کی منظوری گزشتہ روز قومی اسمبلی سے لی جاچکی ہے،بعدازاں سینٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاگیا