دھند کا راج برقرار،موٹروے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) دھند کا راج برقرار،ملتان تا سکھر موٹروے ایم 5 کوشدید دھند کے باعث بندکر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملتان تا فیصل آباد ایم 4 انٹرچینج بھی دھند کے باعث ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی، ملتان ایم 4،5 موٹروے پر دھند کے باعث حد نگاہ شدید کم ہے،ملتان ایم 4،5 موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے،موٹروے پر پہلے سے موجود ٹریفک کا انخلا زاہد پیر اور شاہ شمس انٹرچینج سے کیا جا رہا ہے۔
مسافر حضرات رات کے وقت پیلی روشنائی والی لائٹس کا استعمال کریں،موٹرویز کو مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر بند کیا گیا ہے،مسافر حضرات غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے،مسافر حضرات رات کے وقت متبادل راستوں کا استعمال کریں،مسافر حضرات کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موٹروے کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
دھند کے باعث لاہورکا موسم مزید سرد ہو گیا،شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے،شہر کا موجودہ ائیر کوالٹی 221 جبکہ ڈی ایچ اے359،کوٹ لکھپت 358،ایف سی کالج 286 ریکارڈ کیا گیا۔