(24نیوز)اسلام آبادمیں خودکش دھماکہ کے بعدحفاظتی اقدامات کے پیش نظر 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق خطرے کے پیش نظر اسلام آباد میں ہرقسم کی کارنر میٹنگز،جلسے اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی، دفعہ 144 کا نفاذ لوکل باڈیز انتخابات اور اس سے متعلقہ سیاسی اجتماعات ،جلسوں،کارنر میٹنگز پہ بھی ہوگا۔
امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے خطرے کی ایڈوائزری جاری کرنے کےبعد فیصلہ کیا گیا۔