اسلام آباد  ایف ٹین فور میں دھماکے کی ایف آئی آر درج

Dec 23, 2022 | 23:08:PM

(24نیوز)اسلام آباد  ایف ٹین فور میں دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

وقوعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا،ایف آئی آر ایگل سکواڈ کے زخمی کانسٹیبل کی مدعیت میں درج ہوئی،قتل، اقدام قتل، دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے شامل،ایف آئی آر  کے متن کے مطابق پولیس ناکے کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا ، ٹیکسی ڈرائیور سے شناخت طلب کی ،گاڑی کی پچھلی سیٹ پر سوار کار سوار سے شناخت طلب کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ،دھماکے سے پولیس اہلکار عدیل حسین شہید ہو گیا ۔

مزیدخبریں