سندھ میں عام انتخابات کیلئے اپیلٹ ٹریبونلز قائم

Dec 23, 2023 | 11:16:AM

 (24 نیوز) سندھ میں عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلٹ ٹریبونلز قائم کر دیئے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ کے 6 جج اپیلٹ ٹریبونلز کے لیے نامزد کیے گئے ہیں،جسٹس ارشد حسین، جسٹس خادم حسین کراچی اور حیدرآباد کی اپیلوں کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس عدنان کریم بھی کراچی اور حیدرآباد کی اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

سکھر میں جسٹس ارشاد علی اور جسٹس ذوالفقار سانگی فرائض انجام دیں گے جبکہ جسٹس سلیم جیسر لاڑکانہ میں ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

یادرہے کہ الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونل کے لیے ججز نامزد کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔
 

مزیدخبریں